Uncategorized

عدم برداشت اورانتہا پسندی کا رویہ دہشت گردی کو جنم دیتا ہے، مفتی ارشاد سعیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) دہشت گردی کی جڑیں بہت مضبوط ہوچکی ہیں، ان کے پیچھے ایک فکری تاریخ ہے جس کا جاننا بہت ضروری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جاری ضرب عضب تکفیری دہشت گردوں کا عسکری لحاظ سے خاتمہ کر رہی ہے مگر دہشت گردی کی نظریاتی جڑوں کو کاٹنے کیلئے ضرب امن اور ضرب علم کی ضرورت ہے۔

زرائع کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی نے ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن ممتاز آباد ٹائون کے زیراہتمام منعقدہ رحمت العالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مفتی ارشاد حسین کا کہنا تھا کہ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ضرب علم اور ضرب امن کا آغاز کیا ہے جس کے زریعے پورے پاکستان میں نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت جاری ہے۔ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کہا کہ عدم برداشت اور انتہاپسندی کے رویے معاشرے میں دہشت گردی کو جنم دیتے ہیں، جس کا خاتمہ نظریاتی جنگ لڑ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ اسلام سراپا سلامتی، امن اور رواداری کا دین ہے جس میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہم پاک فوج کی جانب سے جنوبی پنجاب میں آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button