ایران کی جانب سے سندھ میں تعمیر کیے جانے والےاسپتال کا افتتاح کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) صوبہ سندہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیر کردہ اسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔
زرائع کے مطابق گذشتہ سات ہفتوں کے دوران پاکستانی عوام کے لئے اسپتال کی شکل میں اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ دوسرا تحفہ ہے ۔ تیس بیڈ کے فارابی زچگی اسپتال کا کہ جو انقلاب اسلامی کے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بجٹ سے صوبہ سندھ میں تیار کیا گیا ہے، بدھ کو افتتاح ہوا۔ اس موقع پر سندہ کے صوبائی اور ایرانی حکام کے علاوہ عوام کی کثیر تعدادبھی موجود تھی۔
اطلاعات کے مطابق سندھ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیر کردہ اس اسپتال کے افتتاح کے موقع پر کراچی میں ایران کے قونصلر مہدی سبحانی نے کہا کہ ایران کے عوام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے یہ باعث فخر ہے کہ اس نے یہ اسپتال تعمیر کر کے صوبہ سندھ کے عوام کے کچھ مسائل حل کر دیئے ہیں۔مہدی سبحانی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان بہت سے اشتراکات ہیں اور ایران ، پاکستان کے عوام کے مسائل حل کرنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے ایران کی جانب سے بجٹ مختص کئے جانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، ہمیشہ پاکستان کے عوام کا دوست اور مددگار رہا ہے