کور کمانڈرز ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنیوالوں پر نگاہ رکھیں، مولانا عون نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) انڈیا اور عرب امارات نہیں چاہتے کہ گوادر پورٹ عملی طور پر کام کرے اور پاکستان معاشری ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے گلشن اقبال میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت خائن نکلی، عوام کا پیسہ غیر ملکوں میں جمع کروایا اور ملک کی عوام کو مہنگائی، خودکش حملوں اور دہشت گردی کا تحفہ دیا لہٰذا کور کمانڈرز ملک کو معاشرتی طور پر تباہ کرنیوالوں پر نگاہ رکھیں اور آئین اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان اور عرب امارات کے ایجنڈوں پر خفیہ اداروں نے نگاہ رکھنی ہوگی تاکہ گوادر پورٹ کامیاب اور پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں آرمی چیف کی تقریر کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ جنرل راحیل شریف کی حکمت عملی ملک کے بہتر مفاد میں ہے لہٰذا افواج پاکستان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور ملک دشمن قوتیں اپنے منصوبوں میں ناکام ہوں۔