Uncategorized

انتشار اور افراتفری کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء علامہ اظہر حسین نقوی، سہیل مرزا، سید علی اوسط، رضی حیدر، مصطفیٰ عباس رضوی، حسن صغیر عابدی اور دیگر نے کہا کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں کیونکہ اس وقت ملک اندرنی و بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے اور ہر طرف بے یقینی کی صورتحال ہے۔ گلشن اقبال میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران ان رہنماؤں نے کہا کہ حکومت اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی محاذ آرائی سے ملک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، لہٰذا حکمرانوں اور سیاست دانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے ذاتی مفاد کے بجائے ملک و قوم کے مفاد میں کام کریں اور کوشش کی جائے کہ ملک مستحکم ہو اور یہاں امن کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ اور انتہاء پسندی کو روکنے کے اقدامات ہوں، اس سلسلے میں افواج پاکستان جو کام کررہی ہے اس کو پوری پاکستان قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button