Uncategorized

شہداء کمیٹی کے وفد کی کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شکارپور اور جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے گذشتہ چند مہینوں میں جن تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، اس سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ لاڑکانہ ڈویژن خصوصاً شکارپور میں تکفیری دہشتگردوں کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور چیئرمین وارثان شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنی سر براہی میںشہداء کمیٹی کے ایک اہم وفد کے ہمراہ کمشنر لاڑکانہ غلام اکبر لغاری اور ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں شہداء کمیٹی کے رہنماء سید غلام شبیر شاہ، نثار احمد ابڑو، سید فضل عباس شاہ اور مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ کے ضلعی رہنماء مشتاق حسین و دیگر شریک ہوئے۔

چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سندہ پولیس کی جانب سے شکارپور اور جیکب آباد موجود تکفیری دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کی گتفتاریوں کے بعد یہ بات ہمارا یہ دعویٰ سچ ثابت ہوا کہ لاڑکانہ ڈویژن خصوصاً شکارپور میں ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے، جن کے خلاف پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی آپریشن کرنا چاہئیے، لہذا وارثان شہداء اور عوام کا مطالبہ یہ ہے کہ رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے ذریعے علاقہ کو ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں، انکے سہولت کاروں اور تکفیری مدارس سے پاک کیا جائے۔

اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ نے علامہ مقصود ڈومکی کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اور رینجرز آپریشن کے سلسلے میں ہوم سیکریٹری کو تحریری یاد داشت پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button