مشرق وسطی

داعش، امریکا کی ناجائز اولاد ہے: اخضر ابراہیمی

شیعیت نیوز:شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سابق ایلچی اخضر ابراہیمی نے علاقے میں امریکا کے فوجی حملوں جانب اشارہ کرتے ہوئے داعش کو امریکا کی ناجائز اولاد قرار دیا ہے۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے نے جو الجزائر کے ایک سفارتکار ہیں، النہار الیوم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں القاعدہ امریکا کی ناجائز اولاد ہے کیونکہ جب امریکا نے عراق پر حملہ کیا، عراق میں القاعدہ وجود میں آگیا لیکن داعش امریکا کی ناجائز اولاد ہے، کیونکہ امریکا نے اس ملک میں مداخلت کرکے اس کو فرقہ وارانہ جھڑپوں کا مرکز بنا دیا۔   

اخضر الابراہیمی نے واضح کیا کہ ریاض میں کچھ مخالف گروہوں کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں لیکن یہ عمل سرنگ میں ایک نور کی طرح ہے اور وہ سرنگ بہت طولانی ہے۔ انھوں نے تاکید کی کہ شام کو متحد ملک ہونا چاہئے۔

اخضر ابراہیمی نے جنہوں 2014 میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، کہا کہ شام دوسروں کے مفاد کے لئے شدید آلام برداشت کر رہا ہے۔ شام کی جنگ نیابتی جنگ ہے۔

اقوام متحدہ کے سابق نمائندے نے لیبیا میں مداخلت اور عراق پر حملے کو تباہ کن قرار دی۔ انھوں نے کہا کہ لبنانی سمجھتے ہیں کہ ان کا نظام فرقہ وارانہ ہے لیکن شامی نہیں سمجھتے ان کی حکومت فرقہ واریت کی جانب رجحان رکھنے والی ہے اسی لئے بحران شام کا حل، لبنان کے بحران سے الگ اور جلد حل ہونے والا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button