Uncategorized

آئی ایس او کا سالانہ طلوع فجر تعلیمی کنونشن اختتام پذیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مرکزی آفس میں منعقد کیا جانے والا طلوعِ فجر تعلیمی کنوینشن اختتام پذیر ہوگیا۔

زرائع کے مطابق لاہور میں مسلم ٹاؤن موڑ پر واقع آئی ایس او کے مرکزی آفس میں منعقد ہونیوالے طلوع فجر تعلیمی کنونشن کے آخری روز صوبہ بھر سے آنیوالے طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ماہرین تعلیم نے طلبہ کو مقابلے کے امتحانوں، حالات حاضرہ،سیاسی صورتحال، انٹرویو کی مہارت سمیت مختلف شعبہ جات پر لیکچرز دیئے۔ کنونشن میں ڈاکٹر محمد ثقلین نے طلبہ کو عملی زندگی میں وقت کی اہمیت اور متوازن تقسیم سے متعلق تفصیلی لیکچر دیا۔ ڈاکٹر محمد ثقلین کا کہنا تھا طلبہ کو چاہیئے کہ اپنے ہدف کا تعین کرکے اس تک مقررہ وقت میں پہنچنے کو اپنا وطیرہ بنائیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی نے جیوپالیٹکس پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے طاقت کی دوڑ میں آگے نکلنے کیلئےافرادی قوت، نظم و ضبط، جغرافیائی حیثیت، ٹیکنالوجی، بحری اور فضائی قوت کیساتھ ساتھ نظریے کی طاقت کو مرکزی نقطہ قرار دیا۔ آئی ایس او کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ طلبہ کی عملی زندگی میں رہنمائی کیلئے ان میں شعور بیدار کرنا بے حد ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button