ٹیکسلا، پیر شاہ فتح حیدر صفدر کے مزار پر جشن مولود کعبہ کی تین روزہ تقریبات آج شروع ہونگی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جشن مولود کعبہ حضرت پیر شاہ فتح حیدر صفدر کا سالانہ تین روزہ عرس 18 اپریل کو ٹیکسلا میں شروع ہو گا، عرس میں ملک کے طول و عرض سے عقیدت مند ڈالیوں کے ہمراہ شرکت کریں گے جبکہ عرس کی تین روزہ تقریبات میں ملک کے مشہور نعت خوان اور قوال اپنا کلام پیش کریں گے، گدی نشین دربار عالیہ پیر شاہ فتح حیدر صفدر، سید فیاض حسین شاہ کے مطابق سالانہ عرس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تین روزہ عرس اٹھارہ اپریل کو شروع ہوگا جبکہ بیس اپریل کو اختتامی دعا کے بعد ختم ہوگا، اختتامی روز شرکاء کے لئے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، علاقہ کی سماجی شخصیت راجہ عامر راٹھور، سید طاہر حیدر نقوی سجادہ نشین دربار عالیہ پیر شاہ فتح حیدر صفدر پر چادر چڑھائیں گے، جبکہ دیگر عقیدت مند بھی جاری عرس کے دوران چادر چڑھانے کی رسم ادا کریں گے، ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن مولود کعبہ کے سلسلے منعقدہ تین روزہ سالانہ عرس کی بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں، عرس کے منتظمین کے مطابق عرس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، پولیس کے علاوہ رضا کار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔