Uncategorized

جی بی کونسل کے انتخابات میں اسلامی تحریک کی کامیابی ملّی پلیٹ فارم کی کامیابی ہے، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ’’گلگت بلتستان‘‘ قانون ساز اسمبلی کے کونسل ممبران کے انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد اُمیدوار آغا سید محمد عباس رضوی کی کامیابی کو ملّی پلیٹ فارم کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان ’’گلگت بلتستان‘‘ کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے

زرائع کے مطابق تنظیمی ذمہ داران و کارکنان سے بات کرتے ہوئےعلامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان کے اراکین اپوزیشن نشستوں پر بیٹھ کر مثبت انداز میں بلاتفریق عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ علامہ عارف حسین واحدی نے اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد اُمیدوار و اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا سید محمد عباس رضوی کی رکن کونسل گلگت بلتستان منتخب ہونے پر اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، چاروں ممبران کیپٹن (ر) محمد شفیع، کیپٹن (ر) محمد سکندر علی، شیخ محمد علی حیدر، محترمہ ریحانہ عبادی اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی شاہ بیگ، گلگت بلتستان کے عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، کہ اس عمل سے علاقہ میں اتحاد و وحدت کو فروغ ملے گا اور گلگت بلتستان کی پُرامن فضاء میں مزید بہتری آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button