مشرق وسطی

بحرینی عوام کی سرکوبی جاری رہے گی: بحرینی وزارت دفاع

منامہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے بعد سے، عوامی احتجاجات کو دبانے اور عوام کو سرکوب کرنے کے لئے فوجی طاقت کا مزید استعمال کریں گے –

اس بیان میں اسی طرح کہا گیا ہے کہ بحرین کی فوج، دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف، بادشاہ کی حمایت کے لئے تیار ہے-

آل خلیفہ حکومت عوام کے پرامن مظاہروں اور احتجاجات کو دہشت گردانہ اقدام قرار دیتی ہے- یہ بیان کرباباد کے علاقے میں ایک بحرینی فوجی کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے-

واضح رہے کہ بحرینی عوام فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں- وہ آزادی،عدل و انصاف کے قیام اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہےہیں لیکن آل خلیفہ کے کارندوں نے ہمیشہ ان کے پرامن مظاہروں کو کچل دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button