مشرق وسطی

شامی فوج نے مزید کئی علاقے آزاد کرا لئے

شامی فوج نے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کےخلاف اپنی پیشقدمی کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئےکئی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے

شامی فوج نے شہر سویدا کے شمال مشرقی مضافاتی شہر اشیہب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم سے کم دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے-

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نےخبردی ہے کہ شامی فضائیہ نے پالمیرا کے مشرق اور شمال میں دہشت گردوں کے فوجی ساز و سامان کے ڈپو کو منہدم کر دیا ہے- شامی فضائیہ نے دیرالزور کے مضافاتی علاقوں حویجہ صقر اور الغیلیہ میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے –

شام سے ہی موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے درعا کے مغربی مضافات میں واقع شہر یرموک کے کفریا علاقے میں مارٹرگولوں سے حملہ کر کے تین معصوم بچوں کو جاں بحق کر دیا ہے – اس حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button