پاکستانی شیعہ خبریں
ڈی آئی خان، علامہ ساجد نقوی کی شہداء کی گھروں میں آمد، لواحقین سے تعزیت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ ان کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے دیگر عہدیداران اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جوان بھی تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ڈی آئی خان کے علاقوں چاہ سید منور شاہ، بستی ڈیوالہ، مریالی، تھلہ بمو شاہ ،تھلہ بھورا شاہ، مشہور نوحہ خواں پیر سید سبطین شاہ کے ڈیرہ کا دورہ کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔