پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت زائرین امام علی رضا (ع) کی مشکلات فوری حل کرے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم مستعفی ہوکر خود کو قوم کے سامنے احتساب کیلئے پیش کریں، کرپشن اور دھشت گردی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، لہذا کرپشن اور دہشت گردی سے پاک پاکستان ہماری آرزو ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کے خلاف سیاسی بنیادوں پر انتقامی کاروائیاں افسوسناک ہیں۔ انہوں نے تفتان بارڈر پر زائرین کے ساتھ نارواء سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بارڈر پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ انہیں غیر معینہ مدت کے لئے بارڈر پر روک لیا جاتا ہے۔ جبکہ ٹرانسپورٹر سمیت مختلف لوگ، زائرین کو مختلف بہانوں سے لوٹتے ہیں۔ زائرین کو کئی کئی دن ایسے مقام پر روکا جاتا ہے، جہاں سہولیات کا فقدان ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زائرین کو درپیش مشکلات کو حل کرتے ہوئے تفتان بارڈر پر زائرین کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ حکومت زائرین کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے آنے والے زائرین کے لئے سہولیات کا انتظام کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زائرین کے لئے فیری سروس شروع کرنے کاوعدہ پورا ہوا نہ ہی خصوصی پروازین چلانے کا وعدہ وفا ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زائرین سے کئے جانے والے ناروا  سلوک کے باعث ایک لاوا پک رہا ہے، جس نے اگر کسی تحریک کا رخ لیا تو حکومت کے لئے شدید مشکلات پیدا ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button