حکمران سیرت امام علیؑ پر عمل کرتے تو مغرب کے سامنے جھکنا نہ پڑتا، علامہ عارف واحدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی پارسائی، زہد و تقویٰ، معاشرے کی رہنمائی، غریبوں کی خدمت، مثبت نظام سیاست اور نظام عدل الٰہی کے قیام کے حوالے سے طرز حکمرانی مثالی تھا۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار شیعہ علما کونسل اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کراچی شہدا ہال لاہور ہائی کورٹ بار میں المصطفی لائرز فورم کے زیراہتمام جشن مولود کعبہؑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران سیرت امام علیؑ پر عمل کرتے تو پانامہ لیکس جیسے کرپشن سکینڈل سامنے آتے اور نہ ہی انہیں مشرق و مغرب کے دروازے پر جھکنا پڑتا۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کا پانچ سالہ دور حکومت مثالی تھا، جس میں عدل و انصاف کا چرچا ہوا، نظام عدل الٰہی قائم کرنے میں مسلمانوں کیلئے حیدر کرار کا طرز حکمرانی ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، اگر مسلم حکمران علی المرتضیٰ کے طرز حکومت کو اپناتے تو مشرق و مغرب کے دروازے پر انہیں نہ جھکنا پڑتا، ان میں اتحاد اور قوت بھی ہوتا، امت مسلمہ سربلند اور اسلام کا بول بالا ہوتا۔
جشنِ مولود کعبہ کی تقریب سے سابق وفاقی وزیر قانون سید افضل حیدر، سعید احمد قادری، ملک اعجاز حسین گورچھا، فراست تراب حیدر، سجاد حیدر نقوی، باقر علی نقوی، حسام الدین بسریا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ولادت باسعادت کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔