Uncategorized

تکفیری آج اپنی موت آپ مر رہے ہیں، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جذباتی نعرے لگا کر عوام کو بہکانے کا وقت نہیں، قوم کو متحد اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، یہاں بڑی تنظیمیں بنیں لیکن مثبت کام انہوں نے ہی کیا جو نظریہ قیادت و رہبری سے منسلک رہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملتان، رحیمیار خان، خانپور اور وہاڑی میں شیعہ علما کونسل کے عہدیداروں کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ تنظیم وحدت و اتحاد اور بقائے باہمی کا درس دیتی ہے، علما، خطبا اور ذاکرین کو توڑنے کا نہیں، عوام کو جوڑنے کا کام کرنا چاہیے، یہی درس قرآن اور تعلیمات محمد و آل محمد(ص) ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی دانشمندانہ حکمت عملی کے باعث ملک میں انارکی اور خانہ جنگی کا ماحول ختم ہو رہا ہے۔علامہ سید سبطین سبزواری کا کہنا تھاکہ ملی قیادت نے صبر و تحمل کا مظاہر ہ کیا، تمام مکاتب فکر کیساتھ چلے ہیں اور ان کے مقدسات کا احترام کیا، جس کے باعث ہم اتحاد امت کے پلیٹ فارم پر بیٹھے ہیں اور تکفیری اپنی موت آپ مر رہے ہیں، یہ علامہ ساجد علی نقوی کی مدبرانہ قیادت کے اسلوب کے باعث ہے، جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ضلعی، تحصیل اور یونٹ سطح تک تنظیم سازی مکمل کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بعض مقامات پر عزاداری کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ناقابل قبول ہے، ہم اپنے حقوق کے دفاع کیلئے جان قربان کرنا جانتے ہیں اور اس حوالے سے ہماری تاریخ گواہ ہے کہ کبھی پشت نہیں دکھائی، ہمیشہ میدان میں مقابلہ کیا ہے۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر نے کہا کہ فورتھ شیڈول کو تکفیری دہشتگردوں کیخلاف استعمال کیا جائے، شریف شہریوں کو تنگ کرنا غیر انسانی اور بد اخلاقی ہے، جس پر پولیس عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ نے حکومت کی گڈ گورننس کے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے، فوج نہ آتی تو پولیس کیلئے اپنی عزت بچانا مشکل ہو چکا تھا۔ پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button