Uncategorized

سندھ رینجرز نے ہیلپ لائن کے بعد مددگار سروس بھی شروع کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سندھ رینجرز کی جانب سے ہیلپ لائن کے بعد اب مددگار سروس شروع کی گئی ہے جہاں عوام کسی بھی جرم کے واقعے کی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر دستاویز بھی بھیج سکتے ہیں۔

زرائع کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ نے صوبے بھر میں ہیلپ لائن کے بعد اب رینجرز مددگار سروس شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں رینجرز قومی رضاکار کا دفتر بھی قائم کردیا گیا ہے۔عوام رینجرز مددگار سروس پر جرم کے واقعے کی تصاویر، ویڈیوز اور دستاویز بھیج سکتے ہیں اس کے علاوہ شہری رینجرز مددگار سروس کے لئے 03162369996 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button