Uncategorized

دہشتگردی میں ملوث تکفیری مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، ضیاالحق نقشبندی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے، آپریشن ضربِ عضب اور ضرب آہن کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے اور دہشتگردوں کے حامیوں، مددگاروں، سہولت کاروں اور سرپرستوں کو بھی پکڑا جائے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاءالحق نقشبندی نے لاہور میں تنظیم اتحاد امت پاکستان کے اعلٰی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث تکفیری مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے،ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگردوں کے بیرونی رابطے اور فنڈنگ روکی جائے، ملک کو اسلحہ سے پاک کیا جائے۔ضیاء الحق نقشبندی کا مذید کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب اور ضرب آہن کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے اور تکفیری دہشتگردوں کے حامیوں، مددگاروں، سہولت کاروں اور سرپرستوں کو بھی پکڑا جائے۔

ضیاءالحق نقشبندی نے کہا کہ حکومت ملک میں شرعی نظام عملاً نافذ کرے سودی نظام ختم کرکے اسلامی نظامِ معیشت اپنایا جائے دہشتگردی کی ایک بڑی وجہ غربت، افلاس، بے روزگاری مہنگائی اور ناانصافی ہے، حکومت عوام کو معاشی، سماجی اور عدالتی انصاف کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے انسانی جان کی حرمت کو کعبہ کی حرمت سے بھی اہم قرار دیا ہے، مسلم نوجوانوں کو خونریزی کی ترغیب دینے والے دنیا و آخرت میں شدید عذابِ الٰہی کے حقدار ہیں، اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنے والے اسلام کا خوبصورت چہرہ مسخ کر رہے ہیں اِس لیے دنیا بھر کے علمائے حق جہاد کے نام پر فساد کرنیوالوں کے فکری توڑ کیلئے میدان میں آئیں اور حقیقی اسلام دنیا کے سامنے پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button