Uncategorized

پانامہ لیکس کے مسئلے کو روز اول سے سنجیدہ لیا جاتا تو آج یہ اتنا گھمبیر نہ ہوتا، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ملکی صورتحال ابتری کا شکار ہے، حکومتی رویوں کی وجہ سے ہنگامے اور دھرنے روز کا معمول ہیں، پاناما لیکس کے مسئلے کو اگر روز اول سے سنجیدہ لیا جاتا تو آج حکومت کے لئے یہ اتنا گھمبیر نہ ہوتا۔

ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملتان کے زائرین کے مسائل معلوم کرنے کے لئے علامہ اختر حسین نسیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عمالہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے خلاف عوامی احتجاج ایک فطری ردعمل ہے، اب بھی وقت ہے کہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور عوامی خواہش کے مطابق اس کا حل نکالے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں اپنے مسائل سے نکل کر اگر دہشت گردی کو روکنے کے لئے بھی دھرنا دیں تو پورا ملک ان کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ سے کی جانے والی تحقیقات عوام کے سامنے آنا ضروری ہیں، کیونکہ یہ مسلہ صرف ڈکیتیوں کا نہیں، اس میں دہشت گردی کے کئی راز افشا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button