پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا جہلم میں جنگی مشقوں کا جائزہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم میں پاک فوج کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کا دورہ کیا جہاں کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق اور 8 ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل سرفرازستار نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جہلم میں پاک فوج کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا جہاں نوجوانوں نے توپخانے، فضائیہ اور جنگی ہیلی کاپٹروں نے فائر پاور کے ذریعے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنانے کا مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے مشقوں میں شامل فوجی دستوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور مہارت کو سراہا اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔