پاکستانی شیعہ خبریں

لوئر دیر، مسجد پر بم حملے میں ملوث تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مالاکنڈ ڈویژن میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے مسجد پر ہنے والے خودکش حملے میں ملوث تکفیری دہشت گرد کو گرفتار کرلیاہے ۔

زرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے ڈوگرہ بازار دیر میں کاروائی کرتے ہوئے مختیار نامی تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے۔مختیار کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق گرفتار تکفیری دہشتگرد مختیار سال 2009 میں دیر کے علاقے حیا سیرئی کےعلاقے میں واقع مسجد پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث تھا۔مسجد پر ہونے والے خودکش حملے میں33 افراد نمازی شھید جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی نے تکفیری دہشتگرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button