Uncategorized

آئی سی آئی جے کے وضاحتی بیان نے شریف خاندان کو ایک بار پھر رُسوا کر دیا، ثقلین نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حکومت کی جانب سے آئی سی آئی جے کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، بعدازاں آئی سی آئی کے سربراہ کے وضاحتی بیان کے بعد حکومتی جھوٹ کی قلعی کھل گئی ہے۔ لیکن شریف خاندان اور حکومت کی جانب سے کسی قسم کی شرمندگی کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی نے ملتان میں ہونے والے تنظیمی کنونشن کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔ثقلین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی سی آئی جے کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، بعدازاں آئی سی آئی کے سربراہ کے وضاحتی بیان کے بعد حکومتی جھوٹ کی قلعی کھل گئی ہے۔ لیکن شریف خاندان اور حکومت کی جانب سے کسی قسم کی شرمندگی کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا۔

ثقلین نقوی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے 14اضلاع پر مشتمل نئے صوبے کا پہلا تنظیمی کنونشن یکم مئی کو (جامع مسجد الحسین )ملتان میں ہوگا، جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی کابینہ کے دیگر اراکین سید مہدی عابدی، یعقوب حسینی، علامہ عبدالخالق اسدی اور سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری شرکت کریں گے۔ کنونشن میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کی جانب سے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا اور نئے سیکرٹری جنرل کا اعلان شام چار بجے کیا جائے گا۔ جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button