Uncategorized

علامہ اقتدار حسین نقوی ایک سال کے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی ایک سال کے لئے جنوبی پنجاب کے پہلے عبوری سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

زرائع کے مطابق نومنتخب سیکرٹری جنرل کا اعلان ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا اور نئے سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اس سے قبل جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل کے لئے تین نام پیش کئے گئے، جن میں علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام عباس یزدانی اور سفیر عباس شہانی کے نام شامل تھے۔ چودہ اضلاع پر مشتمل صوبائی شوریٰ کے اراکین نے اکثریت رائے سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی کو ایک سال کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق اور ظالموں کے خلاف ہر وقت میدان میں رہے گی۔ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی، سابق مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی، سید فضل عباس نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مسئول علامہ عبدالخالق اسدی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button