Uncategorized

آپریشن ضرب عضب کی وجہ سےکراچی ميں تيزی سے امن قائم ہورہا ہے، گورنر سندھ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے كراچی ميں تيزی سے امن قائم ہورہا ہے لہٰذا كوشش ہے كہ امن وامان کی اس صورتحال كو دورس بنياد پر قائم رکھا جائے۔

زرائع کے مطابق گورنر ہاؤس ميں امریکی سفارتخانے كے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے کراچی ميں تيزی سے امن قائم ہورہا ہے لہٰذا كکوشش ہے کہ امن وامان كی اس صورتحال كکو دورس بنياد پر قائم رکھاجائے اور اسی حوالے سے عسکری اور سياسی قيادت قليل مدتی، وسط مدتی اور طويل مدتی پلان پرکار فرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے جرائم كکے مکمل خاتمے کے لیے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف اقدامات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک شہر اور صوبہ كو جرائم پيشہ عناصر، تکفیری دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز سے نجات نہيں دلائی جاتی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ خطے ميں امن و ترقی كے لیے پر امن پاکستان ضروری ہے جب كکہ پاکستان کی ترقی اور امن و امان كکا انحصار کراچی كکے امن و امان اور ترقی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ يہ پہلا موقع ہے كکہ عوام، حکومت اور عسکری قيادت كکا ایک ہی عزم ہے اور اس ميں كکوئی شک نہيں كکہ جمہوريت ہی عوامی مسائل كکا حل ہے جب کہ جمہوريت کی بقاء كکے لیے ضروری ہے کہ احتساب كکا عمل مستقل بنياد پر جاری رہے کیونکہ اگر احتساب نہ ہو تو معاشرہ بدنظمی كکا شکار ہوجاتا ہے جس سے عوام کا جمہوريت پرسے اعتماد ڈگمگا نے لگتا ہے اس لیے پاکستان ميں جمہوریت کے فروغ كکےلیے ضروری ہے كکہ ہر سطح پر احتساب کا عمل جاری رہے اور گڈ گورننس پروان چڑھے۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ جس طرح سے ہماری افواج نے دہشت گردی كکا خاتمہ کيا وہ قابل تعريف ہے کیونکہ پاکستان دہشت گردی کی جنگ ميں متاثر ترین ملک ہے، ضروری ہے کہ پاکستان ميں مستقل بنياد پر استحکام پيدا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں سيکيورٹی كکی بہتر صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھايا جائے اور شہر ميں ترقياتی عمل کو تيزی سے آگے بڑھايا جائے تاکہ غربت کے خاتمے سمیت ايسے عوامل کا بھی خاتمہ ہو جس كے ذريعے معاشرے ميں جرائم جنم ليتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button