یوم معلم، آئی ایس او سیکرٹریٹ میں افکار مطہری سیمینار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )یوم شہادت شہید مرتضٰی مطہری کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، لاہور ڈویژن کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
زرائع کے مطابق یوم معلم کے موقع پر آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے سیمینار میں امامیہ نوجوانوں نے شرکت کی۔ افکار و شخصیت شہید مطہری سیمینار سے علامہ مہدی کاظمی نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شہید مطہری کی شخصیت اور افکار پہ روشنی ڈالی اور بتایا کہ دور حاضر کے نوجوانان کو درپیش مسائل کا حل فکر مطہری میں پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید مطہری وہ شخصیت ہیں کہ جنہیں امام خمینی بت شکن نے اپنا فرزند قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید مطہری کی فکر سے آگاہی کے بعد دور حاضر کے نوجوان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں اور شہید کے افکار پاکستان میں بھی قابل اجراء ہیں۔ اس کے لئے ان کی فکر انگیز کتابوں کا مطالعہ کریں، اس لئے رہبر معظم بھی ان کی کتابیں پڑھنے کی تاکید کرتے ہیں۔ سیمینار کا اختتام امام زمانہ عج کے ظہور کی دعا کے ساتھ ہوا۔