Uncategorized

امریکہ اور اسرائیل نے پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ کر رکھا ہے، علامہ ریاض شاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں، پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا عالمی سازش ہے، بھارت، امریکہ اور اسرائیل نے پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ کر رکھا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے لاہور میں ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ریاض شاہ کا کہنا تھا کہ قوم پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے متحد ہو جائے، پاکستان نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی قائم رہ سکتا ہے، بیرونی سازشوں کو ناکام بناکر پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے، پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ سیاسی جلسوں میں ناچ گانے کا کلچر مشرقی روایات اور شریعت کے منافی ہے، فارن فنڈڈ این جی اوز اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان کو نظام مصطفی کا گہوارہ بنانا ہماری منزل ہے، مفاد اور عناد کی سیاست کے خاتمے سے ہی ملک مستحکم ہوگا، را کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button