Uncategorized

ہری پور، پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، تین تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ہری پور کے علاقے پنڈگاکھڑہ میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کر کے خاتون سمیت 3 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیا۔

زرائع کے مطابق ہری پولیس اور حساس ادارے نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر پنڈگاکھڑہ میں واقع ایک مکان کو ٹارگٹ کرتے ہوئے کارروائی کی۔ مکان میں موجود تکفیری دہشت گردوں نے پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے مکان میں موجود ایک خاتون سمیت 3 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم ہو گئے جبکہ تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس زرائع کے مطابق مارے جانے والے تینوں تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان سے تھا، اور وہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں عوامی مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انکے افسروں اور جوانوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ہلاک ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس کو پولیس نے اپنے قبضے میں لیکر تینوں تکفیری دہشتگردوں اور انکے ساتھ ماری جانے والے خاتوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button