مشرق وسطی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر شام کی تنقید

شام کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام اپنے الگ الگ مراسلوں میں کہا ہے کہ ایسی حالت میں جب کہ شام میں فائر بندی کے سمجھوتے کو مستحکم کرنے اور شہر حلب کی صورت حال کو پرسکون بنائے جانے کی کوششیں جاری ہیں، دہشت گرد گروہوں نے ترکی اور سعودی عرب میں اپنے منصوبے سازوں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شہر حلب کے کئی علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دہشت گرد گروہوں اور ان کے اتحادیوں نے شام میں غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کیا ہے بنابریں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو چاہئے کہ مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔ شام کی وزارت خارجہ کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے حلب کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا کر اس شہر میں صورت حال پرسکون بنائے جانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ دوسری جانب المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، شام کے شہر حلب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو اپنا ہنگامی اجلاس تشکیل دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز شام کے شہر حلب کے مختلف علاقوں پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں میں کم از کم تیس افراد جاں بحق اور دو سو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button