Uncategorized

زندہ قوموں کی نشانی ہے کہ وہ اپنے شہداء کے ہرگز فراموش نہیں کرتیں، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہفتہ شہداء کی مناسبت سے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز علی نے کہا کہ شہدا اپنے مقصد حیات کو پا چکے ہیں، لیکن انکی جدائی کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں ہے اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہدا کی فکر کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرہ میں کوئی نظریاتی دشمن مصنوعی نظریات کے باعث سے شکست خورہ ہو چکا ہوتا ہے تو وہ ایسی شخصیات کو اپنے راستہ سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے جو معاشرہ میں الہیٰ نظریات کو پھیلا کر کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، نافہم دشمن اس بات سے نا آشنا ہے کہ شہید کے خون کا ایک قطرہ، خون کے دریا کی شکل اختیار کرتے ہوئے معاشرہ کو سیراب کرتا ہے، جس سے قوم کی غیرت و حمیت کو تروتازہ ہوتی ہے جس سے حقیقی نظریہ مزید پروان چڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قوموں کی نشانی ہے کہ وہ اپنے شہداء کے ہرگز فراموش نہیں کرتیں اور اپنے شہداء کی یاد کو مناتی ہیں۔ مرکزی نائب صدر نے کہا کہ آئی ایس او امسال بھی ہفتہ شہداء منا رہی ہے کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ان کے نظریئے اور رستے پر عمل پیرا ہوکر ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ظالم کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button