Uncategorized

کالعدم تنظیموں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، ڈی جی رینجرز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران امن و امان اور کراچی آپریشن سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کی پیش رفت کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عدالتوں میں جاری دہشت گردی کے کیسز میں پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز نے وزیراعلی کو سندھ میں حالیہ گرفتاریوں کے متعلق معلومات دیں اور آگاہ کیا کہ مذکورہ ملزمان کے پکڑے جانے کے بعد جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شہر میں کالعدم تنظیموں، گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کی آڑمیں چھپے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے ڈی جی رینجرز کو اس حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے رینجرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کراچی شہر میں امن و امان کے لیے رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے اور ہم ان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر سندھ کے سنیئر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button