Uncategorized

حساس اداروں کی کاروائی، اہل سنت و الجماعت ٹیکسلا کا جنرل سیکرٹری گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حساس اداروں کی کاروائی، اہل سنت و الجماعت تحصیل ٹیکسلا کے رہنما گرفتار، اہل سنت و الجماعت تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری اور راہ حق پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر مفتی حیدر علی حیدری کو حساس اداروں نے گرفتار کر لیا۔ مفتی حیدر علی حیدری نامعلوم مقام پر منتقل، تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے کاروائی کے دوران اہل سنت والجماعت ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری اور راہ حق پارٹی ٹیکسلا کے صدر مفتی حیدر علی حیدری کو اچانک چھاپہ مار کر محلہ منظورآباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں موصوف کا شمار اہل سنت والجماعت کے سرگرم کارکنان میں سے تھا، حالیہ بلدیاتی الیکشن کمپین میں مفتی حیدر علی حیدری راہ حق پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتہائی سرگرم رہے اور سیاسی اجتماعوں کی زینت بنے رہے۔

 یاد رہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی فورسز سرچ آپریشن کر رہی ہے گزشتہ روز بھی خانپور کے علاقہ پنڈگاکھڑا میں ایچ آئی ٹی کے ملازم جاوید نامی شخص کے گھر سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں جاوید سمیت اسکی بیوی اور بیٹا ہلاک ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مفتی حیدر علی حیدری کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، جہاں حساس ادارے ان سے تفتیش میں مصروف ہیں، مفتی حیدر علی حیدری کی گرفتاری کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button