Uncategorized

تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے نظریات، شخصیات اور شعائر کا احترام کریں، پیر معصوم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت معصوم نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور فوج کے ضرب عضب کے باعث، دہشتگردی فرقہ واریت اپنی موت آپ مرنیوالی ہے، کفر اور شرک کے فتووں پر پابندی عائد کرکے تمام مسالک کے مشترکہ اجتماعات منعقد کئے جائیں۔ لاہور میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ وحدت اسلامی وقت کا تقاضا اور مستقبل کی ضرورت ہے، جس کے بغیر ملکی استحکام اور معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، لاحاصل فرقہ وارانہ مناظرانہ بحثوں نے امت کا بہت وقت ضائع کیا ہے، علما انہیں حجروں اور مدرسے کے کلاسوں تک محدود رکھیں، تو ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

 ان کا کہنا تھاکہ صدیوں پرانے مسلکی اختلافات کم نہیں ہو سکتے، کسی کو اپنا عقیدہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، ہمیں مشترکات پر اکٹھے ہونا چاہئے، تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے نظریات، شخصیات اور شعائر کا احترام کریں، اختلاف رکھیں، دشمن نہ بنیں کیونکہ شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں،  جن کی مشترکہ میراث توحید، ذات گرامی رسول کریم، کعبہ، قرآن مجید اور اہلبیت کی محبت ہے۔ دونوں مل کر جدوجہد کریں تو اسلامی نظام ملک میں نافذ ہو سکتا ہے، اس حوالے سے 31 علما کے 22 نکات، اسلامی نظریاتی کونسل، رویت ہلال کمیٹی، اتحاد بین المسلمین کمیٹیوں میں دونوں مسالک کے اکابرین کی گرانقدر خدمات قابل تعریف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button