Uncategorized

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان قابل مذمت، دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد امریکہ ہے، اصغر مہدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان اصغر مہدی نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف بیان کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خودمختار ممالک کیساتھ احترام کیساتھ پیش آنا چاہئے۔ لاہور سے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں مرکزی ترجمان نے کہا ہم باوقار و خود مختار ریاست کے شہری کی حیثیت سے ٹرمپ کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں اور کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی جارح ملک پاکستان کے مفادات کیخلاف جارحیت کرے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی خودمختاری و سلامتی پر آنچ ہرگز نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد امریکہ ہے جس نے ناگا ساگی اور ہیروشیما میں دہشتگردی کی، امریکہ نے عراق اور افغانستان میں دہشتگردی کی اور آج پاکستان میں توانائی کا بحران ہو یا غربت کی شرح میں اضافہ، اس میں امریکہ ہی ملوث ہے، ڈرون حملے ہوں یا خودکش دھماکے اس کے ڈانڈھے امریکہ سے ہی جا کر ملتے ہیں، آئی ایس او ،ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے اور آئندہ بھی ہم پاکستان کے دفاع کیلئے اپنے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button