ڈی آئی خان، شہداء کی نماز جنازہ اداکردی گئی، بعد نما زجمعہ کوٹلی امام حسین (ع) میں مظاہرہ ہوگا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے چاروں شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
زرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ اسمٰعیل خان کے تھانہ چھاہونی کی حدود میں واقع دو مختلف علاقوں میں ملک دشمن ،اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت ) کے سفاک تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والے دو معلم مختیار حسین بلوچ اور اختر علی اور دو وکلاء سید مرتجز علی زیدی اور سید عاطف زیدی کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔ چاروں شھداء کو نمازِ جنازہ کے بعد مقامی قبرستانوں میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق شھید معلم مختیار حسین بلوچ اور شھید معلم اختر علی کی نماز جنازہ صبح 9 اور 10 بجے ادا کی گئی، جبکہ شھید وکلاء سید مرتجز علی زیدی اور سید عاطف زیدی کی نماز جنازہ گیارہ بجے دن چاہ سید منور شہداء قبرستان میں ادا کی گئی۔گزشتہ روز ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں تھانہ چھائونی کی حدود میں چند منٹوں میں چار شیعہ پروفیشنلز کی شھادت کیخلاف آج بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین ؑ میں مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
واضح رہے عمران خان کے نئے پاکستان کے دارلحکومت پشاور کے بعد اب ڈیرہ اسمٰعیل خان میں بھی عمران خان کے چہیتے تکفیری سہولت کار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے زیرِ سرپرستی اہل تشیع سرکاری ملازمین و وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کی ایک سیریز چل رہی ہے، جس میں ہیڈکانسٹیبل اظہر حسین کے بعد مختیار حسین اور اختر علی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ سید رضی الحسن ایڈووکیٹ کی شہادت کے بعد سید مرتجز علی زیدی اور سید عاطف علی زیدی کو فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں ہونے والے شیعہ مومنین کے سفاکانہ قتلِ عام میں ملوث تاحال کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوسکا۔