پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ ڈی آئی خان کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج رنگ لانے لگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے حالیہ سانحات کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج رنگ لانے لگا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر تے ہوئے تھانہ سٹی اور تھانہ کینٹ سمیت مضافاتی علاقوں میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف آپریشن کا آگاز کردیا۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار شیعہ پروفیشنلز کی شھادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسمٰعیل خان نے چاروں شھداء کے لواحقین کی مدعیت میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کرلیئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے دو واقعات پیش آئے۔ جن میں چار اہل تشیع پروفیشنلز شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں معلم مختیار حسین، معلم اختر حسین، سید مرتجز زیدی ایڈووکیٹ، سید عاطف حسین زیدی ایڈووکیٹ شامل تھے۔اس عظیم اور اندوہناک سانحے کے فوری بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے (آج بعد نماز جمعہ) ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ ڈی آئی خان کے خلاف آج ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے بعد سی ٹی ڈی پولیس نے شھید مختیار حسین کے بھائی مظہر عباس، شھید اختر حسین کے بیٹے مدثر حسین اورشھید مرتجز زیدی کے سسر سید مستان حسین زیدی ایڈووکیٹ کی رپورٹ پر ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوںکے خلاف قتل و دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ گزشتہ دہشت گردی کے واقعات کے باعث شہر بھر میں سوگ کی کیفیت رہی۔ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ڈی پی او یاسر آفریدی نے تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

پولیس نے تھانہ سٹی اور تھانہ کینٹ سمیت مضافاتی علاقوں میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے پچاس سے زائد ارکان کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

گزشتہ روز سانحہ ڈی آئی خان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال ملتے ہی پولیس کے اعلٰی حکام رات گئے چاروں شھداءکی رہائشگاہوں پر بھی گئے اور قاتل تکفیری دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔دوسری جانب پولیس نے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button