Uncategorized

خرم ذکی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ میں سول سوسائٹی کے اہم رہنما اور ممتاز صحافی خرم ذکی کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کالعدم مذہبی جماعتوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔

زرائع کے مطابق خرم زکی کی المناک شھادت پر اپنے مذمتی بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ خرم ذکی کو ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی ہے، خرم ذکی ایک نڈر اور سچائی پسند محب وطن تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، حکومت امن و امان کے قیام اور عوام کو تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، اس سے قبل گذشتہ ماہ کراچی میں جمعہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے جامعہ کراچی کے گولڈ میڈلسٹ ہاشم رضوی کو بھی سفاک دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے قاتل تاحال نہیں پکڑے گئے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خرم ذکی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس مظلومانہ شہادت کے مرتکب تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button