Uncategorized

خرم ذکی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، حکومت اور ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کریں، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کریں، کیونکہ عوام طویل عرصے سے بےیقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں اور ان کی داد رسی کرنیوالا کوئی نہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے معروف صحافی اور سول سوسائٹی پاکستان کے رہنماء سید کرم زکی کی المناک شھادت پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے سرِ عام دہشتگردانہ کاروائیاں وفاقی،صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔علامہ شہنشاہ نقوی نے مزید کہا کہ حکومت خرم ذکی کے قاتلوں کو گرفتار کرے کیونکہ سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں نہتے عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، جو کہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے شہید خرم ذکی کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی اور کہا کہ ان کی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوا، وہ پر نہ ہوسکے گا، حکمرانوں نے ہمیشہ ناانصافی کی، جس سے ملت جعفریہ میں مایوسی کی فضاء ہے، لہٰذا اب قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button