Uncategorized

علامہ راجہ ناصر عباس کی شہید خرم ذکی کے اہل خانہ سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گذشتہ روز معروف سماجی رہنما اور صحافی شہید خرم ذکی کے گھر جاکر ان کے بھائی اور فرزند سے ملاقات کی تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی، کراچی ڈویژن کے رہنما میثم عابدی، علی حسین نقوی و دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید کے پسماندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید خرم ذکی پاکستان کا محب وطن بیٹا تھاجس نے اس وطن سے دہشت اور نفرت کے خاتمے کی جدوجہد کی راہ میں اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید خرم ذکی کا مشن ہم سب پر قرض کی صورت باقی ہے، خدا آپ اہل خانہ کو اس رنج کی گھڑی میں صبر جمیل عنایت فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button