Uncategorized

علامہ مقصود ڈومکی صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین سندھ کی صوبائی کنوینشن میں صوبائی شوری نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو تین سال کے لیے سندھ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نیو رضویہ مسجد و امام بارگاہ سامرہ میں منعقدہ صوبائی کنونشن میں صوبہ سندھ کے ضلعی سیکرٹری جنرلز اور نمائندوں نے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس سے قبل صوبائی سیکرٹری جنرل کیلئے 3 ناموں کو پیش کیا گیا جن میں علامہ مختار امامی، علامہ مقصود علی ڈومکی اور عالم کربلائی شامل تھے۔ رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کے ذریعے علامہ مقصود علی ڈومکی کو نیا صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل کا اعلان اور حلف سربراہ شوریٰ عالی مولانا شیح محمد حسن صلاح الدین نے لیا۔ الیکشن کمیشن کے فرائض مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود علامہ باقر زیدی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی اور یقوب حسینی نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

صوبائی کنوینشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفریکا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم ملک بھر میں اتحاد و حدت کی دائی ہے ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظولوں کے حامی ہیں بلا مذہب و مسلک، رنگ و نسل عوامی خدمت ہمارا شعار رہا اور اس ملک میں آج بھی ہر محاذ پر اپنی بلا تفریق اپنی ملی خدمات انجام دے رہے ہیں، بحیثیت تشیع اجتماعی فرائض ادا کئے بغیر ہم اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا نہیں ہوسکتے۔ ہمارے مکتب کے مطابق حضرت علی علیہ السلام سیاسی و مذہبی دونوں حوالوں سے امام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم ملت جعفریہ کی طاقت ہے ملت جعفریہ کے لئے کئی طرح کے نظریات پیش کئے گئے، ایک یہ ہے کہ ہم اس پورے سسٹم سے قطع تعلق ہو جائیں، اس فکر پر عمل کرکے ہم بدترین حکمرانوں کو خود پر مسلط کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، دوسرا یہ ہے کہ ہم مختلف سیاسی پارٹیوں کو ووٹ دیں، جس کا تجربہ ہم نے گذشتہ کئی دہائیوں میں کیا، کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکل سکا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے ملک بھر میں ہمارے حقوق غضب کئے، ہمیں اپنی جیب کا ووٹ سمجھا اور سیاسی غلام بنا کر رکھ دیا گیا، جس کے اثرات ہماری نسلوں کے اذہان پر منتقل ہوتے چلے گئے۔ ہم نے علامہ عارف حسین الحسینی کی فکر کو جاری رکھتے ہوئے قوم کو سیاسی شناخت دی، ایم ڈبلیو ایم پہلا قدم ہے سیاسی پارٹیاں جان چکی ہیں کہ تشیع کے حقوق کی وارث جماعت میدان عمل میں آ چکی ہے اس پاک وطن کی خارجہ، داخلہ اور دیگر پالیسیز میں ہمیں آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button