دہشت گرد جب چاہیں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کرکے رفو چکر ہو جاتے ہیں، حسین ہارون
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )معروف سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے ڈیرہ اسمٰعیل خان،پشاور، کراچی سمیت پورے پاکستان میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
زرائع کے مطابق معروف سینئر سیاستدان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق نمائندے عبداللہ حسین ہارون نے پشاور،ڈیرہ اسمٰعیل خان اور کراچی سمیت پورے ملک میں تکفیری دہشتگردوں کے حملوں اور معصوم جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کا امن تباہ کرنیکی ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ عبداللہ حسین ہاروںنے کہا کہ مٹھی بھر تکفیری دہشتگردکراچی کی بحال ہوتی ہوئی رونقوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔انھوں نے گذشتہ ہفتے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 2 معلموں اور 2 وکلاء سمیت کراچی میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کے دہشتگردوں کے حملے میں معروف صحافی اور سول سوسائٹی کے رہنماء خرم زکی کی المناک شھادت پر ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی دہشتگردی کے خلاف ناقص کارکردگی اور پالیسی کے باعث ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشت گرد ناصرف دندناتے پھر رہے ہیںبلکہ پاکستان کے قابل بیٹوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔
عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگردجب اور جہاں چاہیں وہاں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کرکے رفو چکر ہو جاتے ہیں کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ لیاری کے پرامن شہریوں کو نشانہ بنانا سائیں سرکار کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرہے ہیں، انسانیت کے دشمن تکفیری دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔