پاکستانی شیعہ خبریں

فاٹا کیطرح ڈی آئی خان میں بھی ضرب عضب شروع کیا جائے، علامہ حمید حسین امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ و سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، تکفیری دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بدامنی اور دہشت گردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے علاوہ سید مرتضٰی حسین، نسیم حسین بنگش، مولانا کاظم حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ ہم شہداء کے خانوادوں کے ساتھ ہیں، اور انصاف کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ ماہ مارچ میں پیش آنے والے واقعات کے خلاف سنجیدگی سے اقدامات کئے جاتے تو ایک ہی دن میں چار اہل تشیع پروفیشنلز کی شہادت نہ ہوتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تکفیری دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولتکاروں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے۔ 12 مئی تک قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، ورنہ احتجاجی تحریک چلائیںگے۔ گرفتار تکفیری دہشتگردوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں۔ ضرب عضب کا دائرہ ڈی آئی خان تک بڑھایا جائے۔ شہداء کے خانوادوں کیلئے حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کرے اور شہداء کے بچوں و بھائیوں کیلئے مفت تعلیم و سرکاری نوکریوں کا انتظام کرے۔

علامہ حمید حسین امامی کا مزید کہنا تھا کہ اگر 12 مئی تک ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو وزیراعظم کی ڈی آئی خان آمد کے موقع پر بھرپور احتجاج کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button