مشرق وسطی

جنگ بندی کی خلاف ورزی کی بابت شامی فوج کا انتباہ

شام کی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی بابت خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلب اور لاذقیہ میں جنگ بندی کی توسیع میں محض انسانی معاملات کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔ شامی فوج نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کی پوری طرح پاسداری کررہی ہے اور توقع ہے کہ مسلح مخالفین بھی ایسا ہی کریں گے۔

شام کی حمیمیم فوجی چھاؤنی میں قائم ، جنگ بندی کی نگرانی کر نے والے روسی مرکز کے مطابق ، دہشت گرد گرہوں نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جنگ بندی کی پانچ بار خلاف ورزی کی ہے۔ جبکہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک دہشت گردوں کی جانب سے پانچ سو چھے بار جنگ بندی کی خلاف وزری کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں نے شام کے محصور شہر الفوعہ میں ایک خاتون کو گولیاں مار کر ہلاک اور بچی کو زخمی کر دیا ہے۔

شمالی شام کے علاقے ادلب کے نواح میں واقع الفوعہ شہر کا تکفیری دہشت گردوں نے محاصرہ کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button