Uncategorized

خرم ذکی کی شہادت، ایم ڈبلیو ایم ملک بھر کی طرح آئندہ جمعہ کو جنوبی پنجاب میں یوم احتجاج منائے گی، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر آئندہ جمعتہ المبارک کو ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں یوم احتجاج منایا جائے گا، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر ہماری ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے، پہلے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو وکلاء سمیت چار شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا گیا اور بعد میں کراچی میں دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر سے معروف سول سوسائٹی کے رہنما خرم ذکی کو شہید کر دیا گیا۔ 48گھنٹوں سے زیادہ کا وقت گزر گیا لیکن ابھی تک قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں ملا، علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ آئندہ جمعہ کو جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں قائد وحدت کی اپیل پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملتان میں نماز جمعہ کے جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو بعد میں احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button