Uncategorized

شہید خرم زکی کا قاتل کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو سندھ حکومت اُسے انصاف کے کٹہرے میں لائے گی، قیوم سومرو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صوبائی دفتر میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور قیوم سومرو کی علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات، اس ملاقات میں شیعہ علماء کونسل کے دیگر رہنما علامہ شبیر میثمی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ کرم الدین واعظی، سیاسی امور سندھ محمد یعقوب شہباز اور دیگر رہنما شامل تھے۔ قیوم سومرو نے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے افراد کی تعزیت کی اور کہا کہ شہید خرم زکی کا قاتل کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہوسندھ حکومت اُسے انصاف کے کٹہرے میں لائے گی، وعدہ ہے کہ جتنا جلدی ہوسکے گا قاتل گر فتار اور بے نقاب کر یں گے۔ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے ہماری کو ششوں کا مقصد صوبے میں مذہبی ہم آہنگی کو بر قرار رکھنا ہے، مذہب کی بنیاد پر نفرت کو کچلا جارہا ہے ایک ماہ سے حالات میں آنے والی خرابی دور کر کے رہیں گے۔ را نے کوئی اور نہیں بلکہ ہم میں سے لوگ خرید رکھے ہیں، جہاں بھی دہشت گرد ہونگے حکومت ان کے خلاف کار وائی کرے گی، جلد اچھے نتائج ملیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button