خرم زکی کے قتل میں نامزد اورنگزیب فاروقی اور مولوی عبدالعزیز کو گر فتار کرکے تفتیش کی جائے، علامہ ناظر عباس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے صوبائی مشیر قیوم سومرو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خرم زکی کا قتل فر قہ واریت نہیں بلکہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، قومی ایکشن پلان پر پوری طرح عمل در آمد کی ضرورت ہے، شہر میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک اب بھی موجود ہے خرم زکی کا قتل اس بات کاثبوت ہے، ایک ماہ میں شہر کراچی میں مکتب تشیع کے پانچ افراد کو نشا نہ بنا یا گیا، خرم زکی کے قتل میں نامزدافراد کو گر فتار کر کے تفتیش کی جائے ،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک ٹا رگٹ کلنگ کے واقعات ہوتے رہیں گے، خرم زکی کا کیس حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے، خرم زکی کے قاتلوں کی گرفتاری سے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سنجیدگی کا معلوم ہوگا، اس ملک میں ایجنسیوں کے بڑے نیٹ ورک ہونے کے باوجود دہشت گرد اپنی کاروائیاں کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جو سیکورٹی اداروں اور ریاستی اداروں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ہم امید کر تے ہیں کہ خرم زکی اور تمام شہداء ملت کے قاتل گرفتار ہونگے، جمعے کو خرم زکی اور دیگر شہداء کے قتل پر پورے سندھ میں احتجاج منعقد کئے جا ئیں گے۔