سی ٹی ڈی کی کارروائی، مینگورہ سے کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے مینگورہ سے خطرناک دہشت گرد ابراہیم کو گرفتار کرلیا ہے، جو کہ سکیورٹی فورسز پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ ابراہیم نے 2007ء میں نوے کلے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، جس میں دو اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ خطرناک دہشت گرد بنڑ میں موجود ہے۔ محکمہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابراہیم کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی بنوں ریجن کا دعوٰی ہے کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے قاری مجیب الرحمان کو آج میریان کے جنرل بس سٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس پر سرکاری املاک کونقصان پہنچانے سمیت تھانوں، پولیس چوکیوں، مساجد اور سکولوں پر بھی حملوں کا الزام ہے جبکہ ملزم 13 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔