سید میثم عابدی مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سابق سیکرٹری تنظیم سازی برادر سید میثم عابدی تین سال کےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
زرائع کے مطابق نومنتخب سیکرٹری جنرل کا اعلان ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء اور سابق صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کیا اور نئے سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اس سے قبل کراچی ڈویژن کے نئے سیکرٹری جنرل کے لئے تین نام پیش کئے گئے، جن میں برادر انجینئر رضا نقوی،برادر سجاد اکبر اور برادر میثم رضا عابدی کے نام شامل تھے۔چھے اضلاع پر مشتمل صوبائی شوریٰ کے اراکین نے اکثریت رائے سےبرادر سید میثم رضا عابدی کو تین سال کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل برادر میثم رضا عابدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق اور ظالموں کے خلاف ہر وقت میدان میں رہے گی۔ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مختار امامی، مرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر علی احمر،صوبائی رہنماء الفت عالم کربلائی کے علاوہ دیگر صوبائی، ڈویژنل ،ضلعی رہنمائوں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔