مشرق وسطی
شام: حلب میں دسیوں دہشت گردواصل جہنم
شام کی فوج نے شمالی شام میں واقع شہر حلب کے مغربی علاقے پر جبہۃ النصرہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ اس کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کا جنگی ساز و سامان تباہ کر دیا گیا۔ ادھر شامی فوج نے عوامی رضاکار دستوں کے تعاون سے حلب میں الزہرا اور بستان پاشا کے علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں بھی دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ دوسری جانب رپورٹ ملی ہے کہ شہر حلب کے ریڈیو ٹی وی کی عمارت پر دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے میزائل حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ مغربی اور علاقے کے بعض ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور جارحانہ کارروائیوں کا یہ سلسلہ دو ہزار گیارہ سے جاری ہے۔