مشرق وسطی

آیت اللہ خامنہ نا فقط ایران بلکہ پورے علاقہ کے رہبر ہیں، کویتی رکن پارلیمنٹ

شیعیت نیوز: کویت کی پارلیمنٹ کے نمائندے عبد الحمید دشتی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رہبر انقلاب اسلامی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نہ صرف ایران بلکہ پورے علاقے کے رہبر ہیں۔
انہوں نے واضح طور پر لکھا: ’’ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور جیسا کہ امیر کویت نے کہا آقای خامنہ ای پورے علاقے کے رہبر ہیں‘‘۔
کویتی پارلیمنٹ کے نمائندے عبد الحمید دشتی اس ملک میں اسلامی مزاحمت کے ایک اہم حامی شمار کئے جاتے ہیں انہوں نے علاقے میں سعودی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی جس کی وجہ سے کویتی پارلیمنٹ نے ان کے تئیں اپنے تحفظات ختم کر دئے اور عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button