Uncategorized

سکھر، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے امریکہ مردہ باد ریلی کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع سکھر کی جانب سے امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراؤں سے گذرتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر دوست محمد حیدری، غلام شبیر مجتبائی، اشرف علی اسدی و دیگر نے کی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اتھا رکھے تھے۔ اس موقع پر شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں، اسرائیل اور امریکہ کا وجود عالم اسلام کے قلب پر خنجر کی مانند ہے۔ رہنماؤں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے اسرائیل اور امریکہ کی زیادتیوں کے آواز بلند کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button