Uncategorized

لاہور پریس کلب کے سامنے ایم ڈبلیو ایم کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز بھی جاری، علمائے کرام و مختلف مکاتب فکر کی شخصیات کی اظہار یکجہتی کیلئے شرکت، مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان، بھوک ہڑتالی کیمپ میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سال بھر بھی اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال اور احتجاجی تحریک کو جاری رکھنا پڑے تو رکھیں گے، لیکن اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارا یہ احتجاج ان تمام مظلوم شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے ہے، جن کو حب الوطنی کے جرم میں موت کی نیند سلا دیا گیا۔ انہوں نے کہا ہمارے احتجاج کو دبانے کی حکومتی کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی، ہم گھروں سے نکل چکے ہیں، آج یہ خواتین، بزرگ اور بچے یہاں اپنے پیاروں کو انصاف دلانے کیلئے جمع ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کی نوید سنانے والے بتائیں، ہمارے شہداء کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے۔

کیا ہم پاکستانی شہری نہیں، ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے صبر کا دامن تھام کے رکھا اور ملکی سلامتی کے خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی، ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے خلاف تکفیر کے نعرے بلند کرنیوالوں کیخلاف حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں؟ شدت پسندوں کو اب بھی مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہے، ہمارے خلاف آپریشن ضرب عضب کے دوران مکمل منصوبہ بندی کیساتھ ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی ہے، ہم ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں، ہمارے قاتلوں کو مصلحت پسندی کے تحت تحفظ دیا جا رہا ہے، بانیاں پاکستان کی اولادوں کو آخر کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے؟ علامہ حسن ہمدانی نے بدھ کے روز بعد از نماز مغرب ٹارگٹ کلنگ میں شہید شہداء کی یاد میں شب شہداء پریس کلب لاہور کے باہر منانے کا اعلان کیا ہے، جس میں لاہور بھر سے خانودہ شہداء کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button